حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے رہبرِ انقلاب اسلامی کے دیرینہ دوست ڈاکٹر عباس شیبانی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے، جس کا متن حسب ذیل ہے:
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
خستگی ناپذیر، نیک سیرت کے مالک اور مجاہد جناب ڈاکٹر عباس شیبانی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت کی خبر سن کر نہایت ہی افسوس ہوا۔
الٰہی اخلاق سے آراستہ ہونا اور اسلامی جمہوریہ کے مقدس نظام کیلئے مختلف میدانوں میں رہبرِ انقلاب اسلامی کی نگاہ سے شائستہ، قابل قدر اور دیانتدارانہ خدمات اس عزیز بھائی کے کارناموں میں سے تھیں۔
ہم! مرحوم و مغفور جناب ڈاکٹر عباس شیبانی کی مختلف میدانوں میں بے لوث کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کے عزیز و اقارب، دوستوں اور جاننے والوں کی خدمت تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ان کے بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کرتے ہیں۔
علیرضا اعرافی
سربراہ حوزہ ہائے علمیہ ایران
آپ کا تبصرہ